Time 09 اکتوبر ، 2024
جرائم

ملتان میں اسکول جانیوالی ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ملتان میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کو گلزیب کالونی میں اسکول جاتے ہوئے قتل کیا گیا، نجی اسکول ٹیچر گھر سے اسکول جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچرکےقتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون ٹیچر کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں قاتل کو خاتون ٹیچر کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص نے قریب آکرسرمیں گولی ماری۔

ایس پی کینٹ طاہر مجید کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا رہے ہیں، امکان ہے ملزم خاتون کو پہلے سے جانتا تھا، ملزم فائرنگ کے بعد خاتون کا موبائل فون اٹھا کرفرارہوگیا۔

مزید خبریں :