Time 09 اکتوبر ، 2024
کھیل

ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارم کرنیوالے اسپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارم کرنیوالے اسپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ایک، دو اسپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے: ذرائع__فوٹو: اسکرین گریب/مہران ممتاز

ملتان: ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے اسپنرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ اگلے دو روز کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے اور فٹنس ٹیسٹ کے لیے مہران ممتاز سمیت 5 اسپنرز کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے  پر ایک، دو اسپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے، اسپنرز نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے۔

 نعمان علی اور زاہد محمود فٹنس ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ معیار کو حاصل نہیں کرسکے تھے۔

مزید خبریں :