Time 09 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل میں چاقو حملوں سے 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

اسرائیل میں چاقو حملوں سے 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کے ہاتھ میں چاقو کے ساتھ ساتھ کلہاڑی بھی تھی، غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو

اسرائیل کے شہر حدیرا میں چاقو حملوں سے 6 افرا د زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملے حدیرا شہر کے 4 مختلف مقامات پر ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

اسرائیلی حکام نے بتایاکہ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ  2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

خبر کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کے ہاتھ میں چاقو کے ساتھ ساتھ کلہاڑی بھی تھی جبکہ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے حملہ آوروں پر قابو پالیا ہے۔ 

مزید خبریں :