Time 09 اکتوبر ، 2024
کاروبار

نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد شروع ہونگی: ایف بی آر نے خبردار کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے خبردار کیا ہے کہ  نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  راشد لنگڑیال کا کہنا تھاکہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے خبردار کیا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا، نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔ خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :