Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بھارت کے ساتھ کلائیمٹ ڈپلومیسی ہونی چاہیے: مریم نواز کی تجویز

بھارت کے ساتھ کلائیمٹ  ڈپلومیسی ہونی چاہیے: مریم نواز کی تجویز
فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ بھارت کے ساتھ کلائیمٹ  ڈپلومیسی ہونی چاہیے، اسموگ کی کمی کے لیے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے۔

لاہور میں کلائیمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسموگ بٹن دبا کر ختم نہیں ہوسکتی، اس کے لیے اقدامات کرنے  پڑیں گے، ماحولیاتی آلودگی کے لیے شعور  اجاگر کرنےکی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سیاسی آلودگی بھی ہے، ایک صوبہ  سازوسامان کےساتھ حملہ آور ہوتا ہےکیوں؟ نہ خود کام کرنا ہے  اور  نہ کسی کو کرنے دینا ہے، سیاسی اسموگ پھیلانے میں انہیں ناکامی کا منہ  دیکھنا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  میرا وژن میرے سامنے ہے، یوتھ کے لیے کام کرکے خوشی ہوتی ہے، نواز شریف نےکبھی قوم سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :