Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئی جی سے ٹرانسفروپوسٹنگز کے اختیارات واپس، کے پی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں

آئی جی سے ٹرانسفروپوسٹنگز کے اختیارات واپس، کے پی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں
ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز کی پوسٹنگ کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ترامیم کے تحت آئی جی پولیس سے ٹرانسفرپوسٹنگز کے اختیارات واپس لے لیے گئے، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز کی پوسٹنگ کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی اوز، آرپی اوز کی پوسٹنگ کی منظوری بذریعہ سمری وزیراعلیٰ سے لی جائےگی۔

پہلے پوسٹنگز  کا اختیار انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کو حاصل تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پبلک سیفٹی کمیشن کو ختم کر دیا گیا اور سیفٹی کمیشن کی جگہ پولیس کمپلینٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے ممبران وزیر اعلیٰ مقرر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکٹ سے ڈسٹرکٹ ناظم اور ڈسٹرکٹ اسمبلی ہٹا دیے گئے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے ڈسٹرکٹ ناظم اور ڈسٹرکٹ اسمبلی ہٹنے پر پولیس ایکٹ سےانکا خاتمہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پولیس آفیسرز کے خلاف آزادانہ انکوائریز کا حکم دے سکیں گے۔

مزید خبریں :