Time 10 اکتوبر ، 2024
جرائم

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپا، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپا، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا
فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپا مار کر 4 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بازیاب کروالیا۔

متاثرہ بچی کے مطابق گھر کی مالکن اس پرتشدد کرتی، پولیس نے گھر کے مالک ہمایوں شہزاد اور بچی کے والد عرفان کو گرفتار کرکے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی مدعیت میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق 4 سالہ مسکان کو اس کے والد نے 12 ہزار ایڈوانس اور ماہانہ تنخواہ پر ہمایوں شہزاد کے گھر ملازمہ رکھوایا تھا بازیابی کے بعد متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :