10 اکتوبر ، 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ ظاہر کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔
پروفیسر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔