10 اکتوبر ، 2024
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان اور اور اداکارہ رانی مکھرجی کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں اسٹار اداکار بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ رانی مکھرجی نے سلمان خان کو ایک مرتبہ شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں رانی مکھرجی نے رئیلٹی گیم شو ’ دس کا دم کے سیزن 3 ‘کے فائنل میں شاہ رخ کے ساتھ شرکت کی تھی جہاں گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے سلمان سے خواتین کو ہینڈل کرنےکی ٹپس شیئر کی تھیں اور کہا تھا کہ ’جذبات کا اظہار دل سےہونا چاہیے ‘۔
دوسری جانب رانی مکھرجی نے بھی سلمان خان کی بچوں سے محبت دیکھتے ہوئے انہیں مشورہ دیا تھا کہ ’سلمان شادی وادی چھڈو، بچے پیدا کرلو‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے کہا تھا کہ سلمان خان کو بچے بہت پسند ہیں، وہ میری بیٹی سے بھی بہت پیار کرتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ چاہے وہ شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بن جائیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ میں ہدایتکار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور بھی شادی کے بغیر سیروگیسی کے ذریعے باپ بن چکے ہیں۔
سلمان خان اور رانی مکھرجی نے بالی وڈ فلم بابل، چوری چوری چپکے چپکے، ہر دل جو پیار کرےگا، کہیں پیار نہ ہو جائے اور ہیلو برادر سمیت کئی فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے۔