Time 10 اکتوبر ، 2024
کھیل

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے
نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا

جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔

نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور  اسکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ 

انہوں نے اسکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا۔

 اوپن کیٹیگری میں نوح بٹ نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں تاہم پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اختلافات کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ سے پاور لفٹنگ کے کھیل میں سوئچ کرلیا۔

مزید خبریں :