Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ

صدر آصف زرداری کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے غیر رسمی ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائنز  پر ہوئی۔

دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزید خبریں :