Time 12 اکتوبر ، 2024
دنیا

ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کاخدشہ ہے: جو بائیڈن

ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کاخدشہ ہے: جو بائیڈن
فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک  طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کرچکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر  زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :