Time 12 اکتوبر ، 2024
دنیا

’کملا ہیرس کی حمایت نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے‘ باراک اوباما کی سیاہ فام امریکیوں کو سخت وارننگ

’کملا ہیرس کی حمایت نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے‘ باراک اوباما کی سیاہ فام امریکیوں کو سخت وارننگ
فوٹو: فائل

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ بعض سیاہ فام لوگ کملاہیرس کو اس لیے ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ خاتون ہیں اورکملا ہیرس کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

پٹسبرگ میں چھوٹے الیکشن آفس میں سیاہ فام ڈیموکریٹس کے چھوٹے سے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ ہیرس کی مہم کے حوالے سے جوش کی کمی خاص طور پر سیاہ فام بھائیوں میں زیادہ نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ کسی ایسے شخص کی حمایت کریں جو آپ کی تضحیک کرتا آیا ہے، کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہی طاقت یا مردانگی کی نشانی ہے؟ خواتین کو کم تر سمجھنا؟ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

اوباما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں جتنا کچھ لوگ بنا رہے ہیں اور اکثر یہ صنفی امتیاز سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہانے تراش رہے ہیں، اور مجھے اس سے مسئلہ ہے، جب میں مردوں سے براہِ راست بات کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ شاید آپ ایک خاتون صدر کے خیال سے مطمئن نہیں ہیں اور اسی لیے دوسرے بہانے بنا رہے ہیں۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب ہونے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :