Time 12 اکتوبر ، 2024
دنیا

سعودیہ کا سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان

سعودیہ کا سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی: سعودی وزارت حج و عمرہ۔ فوٹو فائل

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :