Time 12 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، سیر سپاٹے کی تصویر وائرل

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، سیر سپاٹے کی تصویر وائرل
احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں/ فائل فوٹو

معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں  تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔

اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، سیر سپاٹے کی تصویر وائرل
فوٹو سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔

مزید خبریں :