12 اکتوبر ، 2024
لاہور پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سےمبینہ طور پر اغوا کیےگئے 29 لڑکے بازیاب کرکے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان لڑکوں کو ورغلا کر اغوا کرکے آزاد کشمیر لے جاتے، جہاں ان سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے علاوہ جبری مشقت کرائی جاتی۔
انہوں نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ عمران کے علاوہ ناصر اور علی رضا کو گرفتار کرکے 29 لڑکے بازیاب کرائےگئے ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے لاوارث لڑکوں کو ملازمتوں کا جھانسا دے کر آزاد کشمیر منتقل کیا اور غیر قانونی قید میں رکھا، جہاں لڑکوں کو مبینہ طور پر کئی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نشانہ بنایا گیا، لڑکوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے علاوہ جبری مشقت بھی کرائی جاتی تھی۔