12 اکتوبر ، 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی تجویز کردہ وفاقی آئینی عدالت کو بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تجویز کردہ آئینی عدالت جیسا قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ وفاقی آئینی عدالت کی تجویز سب سے پہلے قائداعظم نے پیش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے 27 اکتوبر 1931 کو لندن کی گول میز کانفرنس میں وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی تھی۔
بلاول کے مطابق پیپلزپارٹی کی تجویز کردہ وفاقی آئینی عدالت بھی قائداعظم کی تجویز کردہ آئینی عدالت جیسی ہے، قائد اعظم نے درحقیقت تین ایپکس کورٹس بنانے کی تجویز دی تھی، قائداعظم کی تجویز تھی کہ وفاقی آئینی عدالت، آئینی اور بنیادی حقوق کے امور دیکھے۔
ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کی تجویز تھی سپریم کورٹ ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں سنے اور تیسری ایپکس کورٹ کریمنل کورٹ آف اپیل ہو۔