Time 12 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان میں بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت سے این او سی اب تک نہ مل سکا

پاکستان میں بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت سے این او سی اب تک نہ مل سکا
بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر کرےگی،فوٹو: فائل

پاکستان میں  ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے  بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو  بھارتی حکومت سے این او سی کا انتظار  ہے۔

بھارتی اسکواڈ کو بھارتی وزارت کھیل نے اب تک این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہےکہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان نےکرنی ہے، ورلڈکپ کا آغاز 22  نومبر  سے ہوگا اور فائنل 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر کرےگی۔

 چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا ڈاکٹر مہانتیش کا کہنا ہےکہ  امید ہے بھارتی حکومت این او سی جاری کر دےگی۔

 ڈاکٹر مہانتیش کا کہنا ہےکہ  پاکستان میں ملک کی نمائندگی کرنا تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

 بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مزید خبریں :