Time 13 اکتوبر ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج، اسرائیل کیلئے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جبکہ گلاسگو اور  آئرلینڈ میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ادھر فرانس میں فلسطینیوں اور لبنانیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی، پیرس میں سیکڑوں افراد غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے جبکہ سوئیڈن میں بھی فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے حملے رُکوانے کے لیے احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرین نے حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری طور پر غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنےکا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔  

مزید خبریں :