Time 13 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر  ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لطیف کھوسہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے تقریب میں اپنے قریبی دوستوں اور احباب کے ساتھ ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لطیف کھوسہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بھی ہیں جبکہ  انہوں نے 2011 سے 2013 تک پنجاب کے گورنر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور سے سعد رفیق کو ہرایا اور  وہ  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

مزید خبریں :