Time 13 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
مائل ہائی 360 کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے/ فائل فوٹو

ڈینور: پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا مائل ہائی 360 کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

نوجوان اشعب عرفان نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

112 منٹ جاری رہنے والا میچ اشعب عرفان نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے جیتا، اشعب کی کامیابی کا اسکور 13-15، 11-8، 11-9، 8-11، 9-11 رہا۔

واضح رہے ڈینور میں ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔ 

مزید خبریں :