Time 13 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کوہستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کوہستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
دونوں گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا: پولیس/ فائل فوٹو 

کولئی پالس کوہستان میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  کولئی پالس کوہستان کے نواحی علاقے کھلیار میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :