13 اکتوبر ، 2024
ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد شہری پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
شاٹن میں شوئی چوئن او اسٹیٹ میں ایک پرتشدد واقعہ پیش آیا جہاں ایک 41 سالہ جنوبی ایشیائی شخص پارکنگ گیراج کے دروازے پر زخمی حالت میں پایا گیا۔
ہانگ کانگ ایمرجنسی سروسز کو تقریباً صبح 4 بجے راہگیروں کے ذریعہ الرٹ کیا گیا کہ ایک شخص کو زمین پر پڑا ہوا ہے جس کی گردن اور جسم کے دیگر اعضاء پر متعدد چوٹیں ہیں۔
اسپتال پہنچنے پر پیرا میڈیکس نے متاثرہ پاکستانی شہری کو علاج کے لیے پرنس آف ویلز اسپتال منتقل کرنے سے پہلے فوری طبی امداد فراہم کی۔
مقامی افراد کے مطابق جائے وقوعہ سے زمین پر خون کے نشانات کے ساتھ ساتھ ٹول بیرئیر کے قریب ایک خون آلود قمیض بھی ملی جو حملے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ پاکستانی شہری پر چاقو بردار دو افراد نے حملہ کیا، مشتبہ افراد کی سرگرمی سے تلاش کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کی فراہم کردہ تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور تقریباً 1.7 میٹر لمبے ہیں اور حملے کے وقت وہ سیاہ لباس میں ملبوس تھے، ایک مشتبہ شخص نے کالی ٹوپی پہن رکھی تھی جبکہ دوسرے نے سفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔
حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شعیب معروف کے نام سے ہوئی ہے جس کے اہلخانہ کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔
متاثرہ شہری کے بھائی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے بھائی کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بھائی آپریشن کی وجہ سے غنودگی کی حالت میں ہیں، ہوش میں آنے کے بعد ہی معاملے سے متعلق کچھ بتا سکیں گے۔