Time 13 اکتوبر ، 2024
دنیا

جنوبی لبنان، حزب اللہ سے جھڑپوں میں 25 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

جنوبی لبنان، حزب اللہ سے جھڑپوں میں 25 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے
لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے، فوٹو: آئی ڈی ایف

جنوبی لبنان  میں  حزب اللہ  سے شدید  جھڑپوں میں 25  اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے لڑائی میں 25 اسرائیلی فوجی شدید  زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ شدید زخمی ہونے والوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  حزب اللہ کو جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں واپس جانے نہیں دیا جائےگا۔

دوسری جانب  شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹوں سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیےگئے۔

ادھر لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں  اقوام متحدہ امن فورس کے 5  اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے اقوام متحدہ امن فورس پر حزب اللہ کو انسانی ڈھال دینےکا بھونڈا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ وہ جنوبی لبنان سے نکل جائے۔

دوسری جانب غزہ میں جبالیہ کیمپ کا اسرائیلی محاصرہ 9 روز سے جاری ہے۔ بمباری اور ٖڈرون حملوں میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :