Time 14 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

سندھ میں خناق کے کیسز، ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے

سندھ میں خناق کے کیسز، ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے
خناق کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں خناق کےکیسز اور ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500  وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالےکردیے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کراچی کے حوالے کیا جارہا ہے اور محکمہ صحت اپنے وسائل سے بھی اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے۔

 محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ خناق کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑے افراد کو سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جارہا ہے، صوبے کے دیگر بڑےاسپتالوں کو بھی خناق کے کیسز کا علاج کرنے کے لیے بیڈز اور وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سےکئی بچے اور افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :