Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

تصاویر: پاکستان کیخلاف سیریز کے دوران چھٹیاں لینے والے اولی اسٹون نے شادی کرلی

تصاویر: پاکستان کیخلاف سیریز کے دوران چھٹیاں لینے والے اولی اسٹون نے شادی کرلی
اولی اسٹون پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران شادی کے لیے چھٹیاں لے کر انگلینڈ گئے تھے__فوٹو: انسٹاگرام

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اولی اسٹون پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران شادی کے لیے چھٹیاں لے کر انگلینڈ گئے تھے۔

اولی اسٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی ہے جس کی تصاویر کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اولی اسٹون پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے  اور فاسٹ بولر کی پاکستان واپسی 16 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :