Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سری لنکن کھلاڑی کے نام

آئی سی سی مینز  پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سری لنکن کھلاڑی کے نام
سری لنکا کے کامیندو مینڈس کو ستمبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا/ فائل فوٹو

کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے کامیندو مینڈس کو ستمبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا اور مینڈس دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مینڈس نے گزشتہ ماہ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سنچری کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کیا تھا جو بابر نے 2022 میں بنایا تھا۔ 

دوسری جانب ویمن کیٹیگری میں انگلینڈ کی ٹیمی بیوماؤنٹ آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیت گئیں۔

ٹیمی بیوماؤنٹ کو بھی ستمبر کے مہینےمیں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قراردیاگیا اور وہ کیرئیر میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 

مزید خبریں :