Time 14 اکتوبر ، 2024
دنیا

معاشیات کا نوبیل انعام 3 معیشت دانوں کو مشترکہ طور پر دینےکا اعلان

اسٹاک ہوم: روا ں سال کے لیے معاشیات کے نوبیل  انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رواں سال معاشیات کا نوبیل انعام  مشترکہ طور  پر امریکا کے ڈارون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جمیز  رابنسن کے نام رہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق معیشت  دانوں کو نوبیل انعام  اداروں کےقیام اور خوشحالی پر ان کے اثرات کی تحقیق  پر دیا گیا ہے۔

نوبیل انعام کمیٹی کا کہنا ہےکہ ممالک کے درمیان آمدنی میں وسیع فرق میں کمی وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انعام یافتہ معیشت دانوں نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنےکے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید خبریں :