Time 14 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

دوران پرواز شوہر کو دل کا دورہ پڑنے پر خاتون نے بغیر کسی تجربے کے جہاز بحفاظت اتار لیا

دوران پرواز  شوہر کو دل کا دورہ پڑنے پر خاتون نے بغیر کسی تجربے کے جہاز بحفاظت اتار لیا
فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا میں دوران پرواز شوہر کو  دل کا دورہ پڑنے کے بعد خاتون نے بغیر کسی تجربے کے  خود ہی جہاز بحفاظت اتار لیا۔

 واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں 69 سالہ امریکی خاتون نے جہاز اڑانے کے تجربے کے بغیر  اپنے نجی طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔

 یوون کینان-ویلز اپنے شوہر  ایلیوٹ ایلپر کے ہمراہ نجی طیارے میں لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ائیرپورٹ سے کیلیفورنیا جارہی تھیں۔ 

یوون کے 78 سالہ شوہر ایلیوٹ خود جہاز اڑا رہے تھے جو پرواز کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے، شوہر کے بے ہوش ہونے پر  یوون نے گھبراہٹ کے عالم میں ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوون نے طیارے کا رخ قریبی ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور چند منٹ بعد طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا۔

طیارے کے اترنے کے فوراً بعد ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا لیکن اس کے باوجود  یوون کے شوہر ایلیوٹ ایلپر جانبر نہ ہو سکے۔

مزید خبریں :