14 اکتوبر ، 2024
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے متعدد باراتی بیمار ہوگئے۔
گوجر خان کے نواحی قصبہ آہیر میں واقعہ پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں نے کل قصبہ آہیر میں ولیمے کا کھانا کھایا تھا۔
37 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان لایا گیا اور طبی امداد ی گئی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجر خان نے بتایاکہ آج صبح سے مریض اسپتال آنا شروع ہوئے ہیں۔