Time 14 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس  سامنے آگیا
فوٹو: فائل

پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس  سامنے آیا ہے۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق  رواں سال کا 33 واں پولیو کیس بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ اس سال ضلع کوئٹہ سے  پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک بلوچستان سے17، سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 4 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہےکہ وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :