Time 15 اکتوبر ، 2024
کاروبار

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی
توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی: ایف بی آر— فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔

خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔