Time 15 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ
پوسٹ میں لکھاگیاکہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھ دیا گیا__فوٹو: ای ایس پی این

انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ کی ہے۔

ٹیم کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے پر انگلش بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ ڈالی گئی۔

پوسٹ میں لکھاگیاکہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھ دیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

 پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :