پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کیلئے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کیلئے وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے اب 16 اکتوبر کو ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہوگا تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیے گئے ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور نے بتایاکہ سینیٹ کا اجلاس17 اکتوبرکو دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کی شام 4 بجے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترامیم کیلئے پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے اور پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں مشترکہ مسودہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔

کمیٹی میں پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے اپنے مسودے پیش کیے ہیں۔

مزید خبریں :