Time 16 اکتوبر ، 2024
جرائم

لاڑکانہ: کھیت میں بکری چرانے پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: کھیت میں بکری چرانے پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے: پولیس۔ فوٹو فائل

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے کھیت میں بکری چرانے پر دو گروپوں میں مسلح تصاد ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نوڈیرو کے گاؤں کے کھیت میں بکری چرانے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں کی جانب سے فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :