Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

نائجیریا: حادثے کا شکار ٹینکر سے پیٹرول جمع کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی،147 افراد ہلاک

مغربی افریقا کے ملک نائجیریا میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے اور بعد ازاں آگ لگنے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ نائجیریا کی شمالی ریاست جیگوا میں پیش آیا۔

مقامی پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق ڈرائیور کی جانب سے ٹینکر کا کنٹرول کھودینے سے ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں بھرا پیٹرول بہہ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ٹینکر نائجیریا کے شہر کانو سے یوبے ریاست کی طرف جا رہا تھا، ٹینکر الٹنے کے بعد اطراف میں رہنے والے لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے پیٹرول کو جمع کرنے کی کوشش کی۔ 

پیٹرول جمع کرنے کی کوشش کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  ہلاک شدگان کی اجتماعی تدفین کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :