Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

سعودی عرب: غیر قانونی طور پر قائم نسوار کےکارخانے پر چھاپہ، 217 کلو نسوار ضبط

سعودی عرب: غیر قانونی طور پر قائم نسوار کےکارخانے پر چھاپہ، 217 کلو نسوار ضبط
ضبط شدہ نسوار کو تلف کردیا گیا ہے اور غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،فوٹو: فائل

سعودی عرب میں  حکام نے  چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم نسوار کےکارخانےکو سیل کردیا اور  بھاری مقدار میں نسوار  ضبط کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر قائم کارخانے پر چھاپہ مارا، اس دوران 217 کلو نسوار ضبط کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چھاپےکے دوران متعدد غیرملکیوں کو پکڑلیا گیا، ان افراد نے اپنی رہائش گاہ کو نسوار بنانےکا کارخانہ بنا رکھا تھا جب کہ وہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور بھی تیار کیے جارہے تھے۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ نسوار کو تلف کردیا گیا ہے اور غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :