Time 17 اکتوبر ، 2024
دنیا

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے: اسرائیلی میڈیا— فوٹو: فائل

اسرائیلی حکام نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی نیٹورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :