Time 17 اکتوبر ، 2024
کھیل

ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنےکے منتظر ہیں: سی ای او انگلینڈکرکٹ بورڈ

ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنےکے منتظر ہیں: سی ای او انگلینڈکرکٹ بورڈ
فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او  رچرڈ گولڈکا کہنا ہےکہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنےکے منتظر ہیں۔

رچرڈگولڈ ملتان میں صوفی بزرگ شاہ رکن عالم کے مزار گئے، ان کے ساتھ سی او او  پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر  رچرڈ گولڈ نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں، ہمارا خیال رکھنے کا شکریہ۔

 رچرڈ گولڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا بہت خیال رکھا گیا،  ہمارے کھلاڑی اور  یہاں آئے ہوئے انگلینڈ کے کرکٹ فینز  بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں،ملتان کے مزار سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا تجر بہ رہا۔

مزید خبریں :