18 اکتوبر ، 2024
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی کے اندر کسی فارورڈ بلاک کی تردید کردی۔
جے یو آئی کے ترجمان نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان سے رابطے میں ہیں
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ترجمان اور مرکزی رہنما اسلم غوری نے کہا کہ ہمارے 8 ایم این ایز اور 5 سینیٹرز میں سے صرف ایک سینیٹر عبدالغفور سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ سینیٹرعبدالغفور سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ارکان پرواضح کر دیا ہے وہ 63 اے کے تحت پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیں گے
اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا آئی تھی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس میں 4 سے 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ تھا کہ جے یو آئی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ سمجھتے ہیں پارٹی کو عدالتی اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے۔