Time 18 اکتوبر ، 2024
کھیل

شکیب الحسن نے بنگلادیش واپسی پر یو ٹرن لے لیا، وجہ بھی بتادی

شکیب الحسن نے بنگلادیش واپسی پر یو ٹرن لے لیا، وجہ بھی بتادی
ساؤتھ افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہو گا__فوٹو: فائل

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا۔

سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ  ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

شکیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی، ان کا جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں نام بھی شامل ہے۔

شکیب الحسن نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :