Time 19 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستانی امدادی سامان بیروت پہنچ گیا

اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستانی امدادی سامان بیروت پہنچ گیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان لے کر ایک طیارہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سی ون 30 سے پہنچائی جانے والی اس امداد میں گوشت، کمبل اور خیموں سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

اس سے قبل حکومت نے اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطین اور لبنان کے نہتے عوام کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں غزہ، فلسطین اور لبنان کے عوام کیلئے امدادی کوششوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کڑے وقت میں فلسطین، غزہ اور لبنان کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر پاکستان فلسطین، غزہ اور لبنان میں اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے شکار مسلمان بھائی بہنوں کیلئے خوراک اور ادویات سمیت امدادی سامان بھیج رہا ہے۔

مزید خبریں :