Time 19 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد

کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد
فوٹو: فائل

کراچی کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوگئیں، پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں، چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں، چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، کرائم سین یونٹ موقع پر موجود ہے جبکہ جائے واقعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، گھر کی خواتین کو کس نے قتل کیا ہے اس بارے میں انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔

مزید خبریں :