Time 19 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار ہوگئے۔

حکام کے مطابق لکی مروت میں 30 مہینے کی بچی، پشین میں 18 مہینے کی بچی، چمن میں 9 مہینے کا بچہ اور نوشکی میں 5 سال کا بچہ پولیو کا شکار بنے۔

حکام کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں 10، خیبر پختونخوا میں 5 ، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

حکام کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 4 نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :