19 اکتوبر ، 2024
سرگودھا میں پولیس انسپکٹر کی جانب سے بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کو تین ہفتے گزر جانے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
پراسیکیوٹر پنجاب نے پولیس سے مقدمہ کی تفتیش کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 22 روز گزر جانے کے باوجود ڈی این اے کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے میں بعض اوقات دو دو ماہ لگ جاتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں، مقدمے کا چالان ابھی مرتب نہیں ہو سکا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا اور مقدمہ عدالت میں ہے۔
یاد رہے کہ سرگودھا میں پولیس اے ایس آئی اور نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔