20 اکتوبر ، 2024
کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آئندہ ہفتے بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے صوبے سندھ کے حوالے سے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔