Time 20 اکتوبر ، 2024
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا

26 ویں آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا
آئین کے تحت شق وار منظوری میں ہر شق کیلئے دوتہائی اکثریت ہونا لازم ہے— فوٹو:فائل

سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔

26 ویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ آئین کے تحت شق وار منظوری میں ہر شق کیلئے دوتہائی اکثریت ہونا لازم ہے۔

سینیٹ اجلاس  میں پہلی شق منظور ہوگئی اور 65 ارکان نے شق نمبر 2 کے حق میں ووٹ دے دیا۔ اس طرح سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔ 

سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید خبریں :