Time 20 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور، نرسنگ کالج کی طالبہ کی پرنسپل کے نازیبا الفاظ، ہراساں کرنے پرمبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور، نرسنگ کالج کی طالبہ کی پرنسپل کے نازیبا الفاظ، ہراساں کرنے پرمبینہ خودکشی کی کوشش
پرنسپل نےمیری تذلیل اورکردار کشی کی،دلبراشتہ ہوکر یہ قدم اٹھایا: طالبہ ایمان فاطمہ کا الزام— فوٹو:فائل

لاہور کے فاطمہ جناح نرسنگ کالج کی طالبہ نے کالج پرنسپل کی جانب سے ہراساں کرنے پر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

ڈی جی نرسنگ طاہرہ صغیر کے مطابق فرسٹ ائیر نرسنگ کی طالبہ نےکالج پرنسپل کے نازیبا الفاظ اور ہراساں کرنے پرخودکشی کی کوشش کی تاہم ساتھی نرسز نےطالبہ کو نس کاٹنے سے بچا لیا۔

انہوں نے بتایاکہ گوجرانوالا سے تعلق رکھنےوالی طالبہ نے پرنسپل سے چھٹی مانگی تھی، طالبہ کی طرف سے سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست دی گئی ہے اور کل سیکرٹری ہیلتھ کے پاس سماعت ہوگی۔

ڈی جی نرسنگ کے مطابق اس کیس میں پرنسپل،طالبہ اورعینی شاہد نرسزکو بلایا گیا ہے،  الزامات سچ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

طالبہ ایمان فاطمہ نے الزام لگایاکہ پرنسپل نے میری کردار کشی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے، پرنسپل نےمیری تذلیل اورکردار کشی کی،دلبراشتہ ہوکر یہ قدم اٹھایا۔ طالبہ کا کہنا تھاکہ کالج انتظامیہ نے میرے والدین کو میرے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی انتظامیہ نے میرے والدین کو مجھ سے ملنے دیا، 

طالبہ کا کہنا تھاکہ میرے علاوہ بھی پرنسپل ہر لڑکی کے ساتھ ہی ایسا رویہ رکھتی ہیں، وزیراعلیٰ میرے مسئلہ کا نوٹس لیں، پرنسپل 6 ماہ سے مجھے تنگ کر رہی تھی۔

مزید خبریں :