Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت

بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت
بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی__فوٹو: انسٹاگرام/بختاور بھٹو

صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر  بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

بختاور بھٹو نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 کو اور دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

مزید خبریں :