Time 21 اکتوبر ، 2024
کھیل

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل

لفظوں کے کھیل  اسکریبل میں پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل
  لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جارہا ہے/فوٹوجیونیوز

پاکستانی کھلاڑی صہیب ثنااللہ نے  نیویارک میں لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن جیت لیا۔

  لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن  امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جارہا ہے جس میں مختلف ڈویژنزکے 174 پلیئرز نےحصہ لیا۔

22 سالہ صہیب ثنااللہ نے  تعلیم مکمل کرنےکےبعد 4 سال کےوقفہ لیا تھا جس کے بعد انھوں نے اب  اسکریبل میں واپسی کی لیکن اس وقفے کا ان کے کھیل پرکوئی اثرنہیں پڑا۔

 صہیب ثنا اللہ   لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کے  ڈویژن بی میں 15 میں سے 14 گیمزجیت کر فاتح قرارپائے انھوں نے 163پوائنٹس اسکورکرکےسب سےبڑی سنگل موو کا انعام حاصل کیا۔

دوسری جانب  646کےاسکورکےساتھ سنگل گیم میں سب سےزیادہ اسکورکا انعام بھی پاکستانی پلیئرنے ہی جیتا۔

لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ میں نیل گین نے دوسری اورجسٹن مورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ  صہیب کےبھائی دانیال ثنا اللہ چوتھے نمبرپررہے۔

مزید خبریں :